شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )مدنی دسترخوان کے چیف کوارڈینیٹر سابق ایم پی اے حاجی نواز نے کہا ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضورؐ کی امت میں پیدا کیا، جھوٹ‘ فریب‘ دھوکہ دہی‘ منافقت‘انتشار‘ بدامنی‘ انسانوں کے حقوق غضب کرنے والا آقائے دوعالمؐ کا عاشق نہیں ہوسکتا محبوب خدا حضرت محمد مصطفیؐ کی یاد میں محافل سجانا بہت بڑی خوش بختی اور ثنا خوانی حصول فیض کا بہت بڑا ذریعہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، حاجی نواز نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیؐ سراپا رحمت بن کر تشریف لائے، یہ کائنات آپؐ کیلئے سجائی گئی اور سب کچھ حضوراکرم حضرت محمد ؐ کے سبب ہے‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو عشق و مودت میں ڈال کر ایک سچا اور کھرا عاشق رسول ؐبننا ہو گا اسی میں ہماری نجات و بقاء ہے، اسلام کے بنیادی رہنما اصولوں سے ہٹنے کی وجہ سے ہم فرقوں اور تفرتوں کے بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں پر طاغوت اور سامراجی طاقتوں کے مظالم بڑھتے جارہے ہیں۔