لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع لودھراں کی مجلس عاملہ کا اجلاس چیف آرگنائزر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ملک سجاد اختر عوان کی قیادت میں منعقد ہوا۔پنجاب ٹیچرز یونین ضلع لودھراں کی مجلس عاملہ کے ممبران نے ضلعی عہدیداران کا متفقہ طور پر چنا ئوکیا۔ جس کے مطابق چوہدری محمد اشفاق ورک کو ضلعی چیئرمین ,ڈاکٹر محمد اسلام شاکر کو ضلعی چیف آرگنائزر اور محمد اقبال خان پہلوان کو ضلعی نائب صدر اول منتخب کیا گیا۔چیف آرگنائزر پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ملک سجاد اختر اعوان نے نومنتخب عہدے داران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مجلس عاملہ کے ممبران نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور مالا پہنائیں۔