میلسی(نمائندہ نوائے وقت)معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خاتمے کے لیے سماجی تنظیمیں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ینگ مین سوسائٹی کے زیر اہتمام اجلاس کے دوران صدر صادق علی مرزا نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا آج کے بچے کل کے روشن مستقبل ہیں مگر آج کا نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں ایڈز اور منشیات کے مریضوں میں اضافہ قابل تشویش ہے ، اگر ہمیں ان بیماریوں سے بچنا ہے تو اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہے، چیرمین ابرار احمد انصاری اور شاہد پردیسی میڈیا پرسن نے کہا افسوس آج خانہ بدوش کے بچے صمد بونڈ کو نشہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں انتظامیہ اس طرف بھی توجہ دے اس سلسلے میں ینگ مین سوسائٹی اور سپیرئیر کالج میلسی کے زیر اہتمام 25 دسمبر کو نوجوانوں کے درمیان ایک ریس مقابلہ کا اہتمام کر رہے ہیں۔
معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خاتمے کیلئے سماجی تنظیموں کا کردار اہم
Dec 02, 2021