اسلام آباد(خبر نگار)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کے زیر صدارت چاروں صوبوں کے نمائندہ اجلاس منعقد ہوا خیبر پختونخوا سے صوبائی امیر سینیٹر مولاناعطا الرحمن سندھ سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو بلوچستان سے صوبائی سیکرٹری جنرل ایم این اے مولانا سید محمود شاہ پنجاب سے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا صفی اللہ جبکہ اسلام آباد سے مولانا مجید ہزاروی شریک ہوئے اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ جماعتی پروگرامز کو مزید وسعت دیا جائے اور ڈویژن سطح پر بڑے مدارس میں ختم بخاری شریف کے ضمن میں علما ء اور مشائخ کانفرنس منعقد کئے جائیں اس سلسلے میں چاروں صوبوں بشمول اسلام آباد ساتھیوں نے اپنے اپنے صوبوں میں جلسوں کے انعقاد کے بارے میں اپنے تجاویز مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفورحیدری کے حوالے کئے مولانا عبدالغفورحیدری نے چاروں صوبوں کے اعلی عہدیداروں سے کہا کہ ان سفارشات کی روشنی میں عنقریب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ملاقات اور مشاورت کرینگے اور تاریخوں کا تعین کرکے انکا اعلان کردیا جائیگا ۔
فیصلہ
جے یو آئی کا اجلاس‘ جماعتی پرو گرام کومزیدوسعت دینے کا فیصلہ
Dec 02, 2021