اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون انصاف اور پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ وزیراعظم بلائیں گے تو ضرورجائوں گا ابھی تک کسی نے نہیں بلایا، وزیر اعظم کا وژن ہے کہ کرپشن پر کسی کو معافی نہیں ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی میں گڑبڑنظر آئی تو نشاندہی کی ،پیسہ حکومت کاہویا ڈونرکاصحیح جگہ پر استعمال ہوناچاہیے نہ کے اپنی فیملی کے بیرون ملک دوروں اورسیرسپاٹوں پر خرچ ہوناچاہیے۔ پاکستانی پویلین میں قائداعظم وزیراعظم کی تصویر اور پاکستانی پرچم ہوناچاہیے تھامیرے اوپرکرپشن کاکوئی الزام نہیں ہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی قانون انصاف ریاض فتیانہ نے کہاکہ وزیر اعظم کا وژن ہے کریشن پر کسی کو معافی نہیں ہے اسی پر ہم چل رہے ہیں کرپشن پی ٹی آئی کا بندہ کرے یااپوزیشن کا اس کے لیے معافی نہیں ہے ۔
ریاض فتیانہ