مقدمہ درج اے این ایف کی پاؤسنگ آئوٹ پریڈ، وفاقی وزیر اعجاز شاہ کی شرکت 

Dec 02, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف کی پاؤسنگ آئوٹ پریڈگزشتہ روزآرمرڈ کور سنٹر میں منعقد ہوئی، تقریب میں وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول بریگیڈ (ریٹائرڈ)اعجاز احمد شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں مسلح افواج کے افسران، اے این ایف افسران، پولیس افسران، غیر ملکی نمائندگان اور پاس آٹ ہونے والے افسران اور اہلکاروں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ 358 کے دستے میں 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 5 انسپکٹرز، 28 سب انسپکٹرز، 37 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 286 کانسٹیبلز شامل تھے۔ پاس آٹ ہونے والے بیچ میں لیڈی افسران اور اہلکار بھی شامل تھے۔مہمان خصوصی اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر ناریجو نے اس موقع پر پاس آٹ ہونے والے افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دی اور ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر اور ڈی جی اے این ایف نے اے این ایف افسران و اہلکاروں کو معیاری تربیت کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔مہمان خصوصی اور ڈی جی اے این ایف نے تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔
 پاؤسنگ آئوٹ پریڈ

مزیدخبریں