ایف بی آر کا تمام سٹیک ہولڈرز کو چینی سیکٹر کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر سختی سے عمل درآمد کا مشورہ

Dec 02, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کی تمام چیمپرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، تمام تجارتی باڈیز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کو کہا ہے کہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے چینی سیکٹر پر نافذالعمل ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر سختی سے کاربند رہیں۔اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ، ٹریک اینڈ ٹریس، ایف بی آر نے یہ بات مراسلے کے ذریعے تمام سٹیک ہولڈرز تک پہنچائی۔مراسلہ میں ایف بی آر نے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 5 کا حوالہ دیا ہے جس میں نوٹیفائی کیا گیا تھا کہ موجودہ کرشنگ سیزن 2021-22 کے لئے چینی کا کوئی بھی تھیلہ 11 نومبر 2021 سے ٹیکس سٹیمپ اور انفرادی شناختی نشان لگوائے بغیر پیداواری سائٹ اور کاروباری حدود سے نکلوایا نہیں جا سکتا۔ 
 مشورہ

مزیدخبریں