نیب نے ترمیمی آرڈیننس کے بعدزیر سماعت کیسز سے متعلق پالیسی تیار کر لی

Dec 02, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)قومی احتساب بیورو نے ترمیمی آرڈیننس کے بعدزیر سماعت کیسز اور ریفرنسز سے متعلق پالیسی تیار کر لی، منی لانڈرنگ کے کیسز پر انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب کارروائی جاری رکھے گا۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے تمام بیوروز کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کو لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ کرپشن،آمدن سے زائد اثاثے،اختیارات کے غلط استعمال کے کیسز پر نیب کا اختیار برقرار ہے،عوام سے فراڈ کرنے والے پرائیویٹ افراد پر بھی نیب کا اختیار بحال ہو چکا ہے،کابینہ اور دیگر فورمز سے منظور شدہ منصوبوں پر بنے کیسز پر اب نیب کا اختیار نہیں،محض ضابطے کی غلطیوں پر بھی نیب کارروائی نہیں کرے گا،خط میں ترمیمی آرڈیننس کے تحت استثنی کے حامل کیسز کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیاکہ ڈپٹی پراسیکیوٹرز بتائیں ان کے بیورو میں جاری کون کون سا کیس اب مزید نہیں چل سکتا،غیر مبہم رائے کیساتھ کیسز کی فہرست فراہم کریں تاکہ ہیڈ کوارٹر ان پر فیصلہ کر سکے،بنک قرض کے معاملات پر کارروائی سے پہلے اسٹیٹ بنک کی منظوری لازمی لی جائے۔
 پالیسی تیار 

مزیدخبریں