منڈا چوک (نامہ نگار) شہرت یافتہ بھکاری شوکت بھکاری نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے نوٹس ملنے کے بعد وہ کمشنر انکم ٹیکس ملتان کے پاس پیش ہوئے اور انہیں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا سیاستدانوں کی طرح کوئی بے نامی اکاؤنٹ نہیں ہے، وہ دن بھر بھیک مانگتا ہے اور اپنے بچوں کی روزی روٹی کماتا ہے، اس نے اپنی منی ٹریل دے دی ہے، میری طرح سیاستدان اور بیوروکریسی بھی منی ٹریل دیں۔ چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ کے ہمراہ خان گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بھکاری نے کہا کہ ایف بی آر کے نوٹس ملنے پر اس کے روپوش ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی، وہ اپنے آبائی علاقے شاہ جمال آ گیا تھا، ایف بی آر کے حکام نے اس کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس نے بتایا کہ اس کے دو بیٹے زیر تعلیم ہیں۔ آج وہ خان گڑھ میں بھیک مانگنے کے لئے آیا ہے۔
شوکت بھکاری
بھیک مانگتا ہوں‘ سیاستدانوں کی طرح بے نامی اکاؤنٹ نہیں : شوکت بھکاری
Dec 02, 2021