پیپراچھے نہ ہونے سے دلبرداشتہ  سکینڈ ائیر کی طالبہ نے خود کشی کر لی 

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)سکینڈائیر کی طالبہ نے پیپراچھے نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر گلے پھندا ڈال کرخودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آرائیں کالونی کی رہائشی16سالہ ربیعہ شفیق جوکہ سکینڈائیرکی طالبہ تھی نے پیپراچھے نہ ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھنداڈال کردیوار کے ساتھ لگے ہوئے اینگل سے لٹک کر خودکشی کرلی‘ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبہ ربیعہ شفیق کی نعش تحویل میں لے لی‘ورثاء کی جانب سے کسی بھی قسم کی پولیس کارروائی انکار کیاگیا ہے۔
 خود کشی

ای پیپر دی نیشن