مطلقہ زیادتی کیس،پولیس کا اے ایس آئی کی رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ 

Dec 02, 2021

کوٹ ادو(خبرنگار)مطلقہ خاتون زیادتی کیس صلح معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا،مدعیہ کے بیان پر اے ایس آئی کی رہائی کوپولیس نے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق مطقہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والیملزم اے ایس آئی کی عدالت سے بریت کا معاملہ پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کا بیان سامنے آگیا جس میں کہا گیا کہ ملزم اے ایس آئی کی عدالت سے بریت کا معاملہ پرپولیس کاکسی سے کوئی تعلق نہ ہے۔ایف آئی آر کی رجسٹریشن سے پہلے تمام ثبوتوں کا بغور ملاحظہ کیا گیا تھا۔اے ایس آئی کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔مقدمہ ہذا نا قابل ضمانت اور ناقابل راضی نامہ ہے۔مذکورہ اے ایس آئی کی رہائی مدعیہ کے بیان پر ہو ئے جس کو باقاعدہ چیلنج کیا جائے گا۔مذکورہ اے ایس آئی امتیاز سرانی مدعیہ سے وقوعے کی رات مستقل رابطہ میں تھا۔اگر خاتون پیسے کے لالچ میں یا کسی دباؤ میں آ کر مکر گئی ہے تو اس کے خلاف قا نون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
مطلقہ خاتون 

مزیدخبریں