کہروڑ پکا(نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے 54واں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ کہروڑ پکا میں کیا گیا کیک بھی کاٹا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لودہراں کے صدر حاجی امداد اللہ خرم عباسی تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امداد اللہ خرم عباسی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو شہید تھے جس نے عوام میں شعور پیدا کیاپیپلز پارٹی نے ایٹمی طاقت دے کر ملک کے د فاعکو نا قبل تسخیر بنا دیا ۔پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی کسانوں،کاشتکاروں،مزدوروں ،غریبوں کے حقوق کے لیے جدو جہد کی ۔اس موقع پر ملک غلام عباس گھاڑو، سید زوار حسین شاہ،محمد شہزاد انجم،جام محمد وارث،رائو منور حسین صدر دھنوٹ،ریاض خاں بلوچ، الطاف حسین بلوچ ،محمد اسلم انصاری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کارکنان اور عہدیداران کی کثیر تعداد مومود تھی۔
یوم تاسیس
پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب،پارٹی رہنمائوں کی شرکت
Dec 02, 2021