اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی میں خاطرخواہ اضافے کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت 40 بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیدادیں مہنگی کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کمرشل و رہائشی اپارٹمنٹس، فلیٹس اور دیگر جائیدادوں کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے زائد ٹیکس وصولی کیلئے جائیدادوں کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریویو کے فیصلے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، راولپنڈی، رحیم یار خان، حیدر آباد، گوادر، سرگودھا اور دیگر شہر متاثر ہوئے۔ کراچی میں ہر اضافی منزل کی تعمیر پر عمارت کی قیمت میں 25فیصد اضافہ کیا گیا۔اسلام آباد کے سیکٹر ای 7 میں زمین کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی مربع گز تک جاپہنچی جبکہ سیکٹر ایف 6 میں 2 لاکھ فی مربع گز ہوگئی۔ ایف 7 میں زمین 3لاکھ 50 ہزار فی مربع گز جبکہ ای 11 میں 1 لاکھ 10 ہزار فی مربع گز ہوگئی ہے۔شہرِ اقتدار کے علاقے سیکٹر ایف 8 میں زمین 2 لاکھ فی مربع گز جبکہ بلیو ایریا میں دکان کیلئے کمرشل زمین کی قیمت 6 لاکھ 80 ہزار روپے فی مربع گز تک جاپہنچی۔ ریکا نے ایف بی آر کی جانب سے جائیدادوں کی قیمت میں یکطرفہ اضافہ مسترد کردیا۔
ایف بی آر نے ٹیکس میں اضافے کیلئےجائیدادیں مہنگی کردیں
Dec 02, 2021 | 14:11