وزیراعظم کوسلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ تھے :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

محمودخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوسلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری کے بیٹےکو بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ سےغریب کوسبسڈی ملےگی ، ایک شخص دوائی لینے گیا جوآج تک نہیں آیا اور نہ واپس آئےگا ، پی ڈی ایم بے روزگاروں کا ٹولہ ہے ، بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوگی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کا گند ہم صاف کررہے ہیں ، ہمارا احتساب اورفیصلہ عوام کریں گے ، ماضی میں لیے گئے قرضے ہم واپس کررہے ہیں ۔ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئےآئی ایم ایف کے پاس گئے ، آئی ایم ایف کےساتھ مجبوری میں ڈیل کررہے ہیں۔محمود خان نے کہا کہ 2023 کے انتخابات بھی پی ٹی آئی جیتے گی ، وزیراعظم کوسلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ تھے ، کے پی کے عوام عمران خان کی حکومت سے مطمئن ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بٹگرام کا دورہ کیا اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا ہے۔انہوں نے 300 کے وی کاکرشنگ اور 250 کے وی بٹہ موری منی ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کا افتتاح کیا ہے۔یہ دونوں پاور اسٹیشنز 7 کروڑ 13 لاکھ روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل کیے گئے ہیں، ان بجلی کے گھروں سے علاقے کے ساڑھے 600 سے زائد گھرانوں کے سستی بجلی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے میدان تا کروار سڑک کی تعمیر کا افتتاح بھی کیا ہے اور یہ منصوبہ 6 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔محمود خان نے بٹگرام پائی مال روڈ کا بھی افتتاح کیا ہے، اور یہ سڑک ساڑھے 4 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ محمود خان نے کاکرشنگ آر سی سی پل کا بھی افتتاح کیا اور یہ پل 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے تعمیر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن