اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس گر گیا

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔جمعرات کی صبح سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 2023 پوائنٹس کم ہو کر 43345 پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا اور اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 4.52 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن