دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو2 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26کروڑ 35لاکھ 930 ہوگئی ۔امریکہ 4کروڑ86 لاکھ 92ہزار483مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ45لاکھ96ہزار776مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ21لاکھ 5ہزار872 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ3لاکھ 33ہزار672، روس میں 95لاکھ836، ترکی میں 88لاکھ20ہزار114 اور فرانس میں 78لاکھ29ہزار45 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 61لاکھ21ہزار757 اور جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 59لاکھ99ہزار20 تک پہنچ گئی ہے۔