2030 کے بعد بڑا بیٹا وزارت عظمی کا امیدوار ہوگا، کمبوڈین وزیر اعظم

کمبوڈیا کے وزیر اعظم سامدیک ٹیکو ہن سین نےانکشاف کیا کہ 2030 میں ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا بڑا بیٹا ہن مانیٹ وزارت عظمی کا امیدوار ہوسکتا ہے۔ جنوب مغربی صوبے پریہ سیہانوک میں سڑک کی افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے کہاکہ وہ 2030 تک اقتدار میں رہیں گے اور اس کے بعد وہ اپنے بیٹے کو عام انتخابات میں وزارت عظمی کے امیدوار کے لیے نامزد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس عہدے کے لیے اپنے بیٹے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کا 44 سالہ بیٹا مانیٹ اس وقت کمبوڈین پیپلز پارٹی کی مستقل کمیٹی کا رکن ہے،اس کے علاوہ وہ رائل کمبوڈین آرمڈ فورسز کا ڈپٹی کمانڈر انچیف اور رائل کمبوڈین آرمی کا کمانڈر بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...