پاکستان آرمی رائفل ایوسی ایشن کے41ویں مقابلےاختتام پذیر،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےاختتامی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف نےجیتنےوالےشوٹرزمیں ٹرافیاں اورمیڈلزتقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جہلم میں ہونےوالےشوٹنگ مقابلےمیں 2ہزار500شوٹرز نے شرکت کی۔شرکامیں مسلح افواج،پیراملٹری فورس اورعام شہروی شامل تھے ۔ شرکاء میں مسلح افواج،پیراملٹری فورس اورعام شہرویوں کی شرکت۔انٹرفارمیشنز مقابلوں میں ملتان کورپہلی اورمنگلاکوردوسرےنمبرپررہی۔انٹرسروسزمیچوں میں پاک فوج نےتمام چاروں مقابلےجیت لیے۔دیگرمقابلوں میں پنجاب رینجرزپہلی اورگلگت بلستان اسکاؤٹ دوسرےنمبرپر رہے۔آرمی چیف نے مارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارتوں کےمظاہرےکوسراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ایک جوان کی شوٹنگ مہارت اسکاطرہ امتیازہے۔بنیادی فوجی تربیت میں شوٹنگ میں مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔آرمی چیف نےاس موقع پراپنی نشانہ بازی کےمہارتوں کابھی مظاہرہ کیا۔
پاکستان آرمی رائفل ایوسی ایشن کے41ویں مقابلےاختتام پذیر،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےاختتامی تقریب میں شرکت کی
Dec 02, 2021 | 20:22