پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو تین کھرب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی، 100انڈیکس میں 2134.99پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 45ہزار اور 44ہزار کی نفسیاتی حد گر گئیں اور 100انڈیکس 43234.15پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں زبردست مندی کے باعث 4.74کی ریکارڈ تنزلی دیکھی گئی جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 21کروڑ 26لاکھ 45 ہزار 343شیئرز کا لین دین ہوا۔شدید ترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 300ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری گیس بحران، صنعتی شعبے میں بے چینی اور یورپ میں اومی کرون وائرس کی وجہ سے غیرملکیوں کی جانب سے سرمائے کے انخلا اور مقامی سرمایہ کاروں کی منافع کے حصول پر دبا بڑھنے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھائو کے بعد مندی رہی۔معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی قیمتیں کورونا کی نئی قسم کے خوف سے بیرون ملک عائد ہونے والی پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی مارکیٹس گرواٹ کا شکار ہیں جس کے اثرات بازار حصص پر آئے ہیں۔
سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، سرمایہ کاروں کو 3 کھرب سے زائد کا نقصان
Dec 02, 2021 | 20:44