ایف بی آرکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف نے ریونیو منی لانڈرنگ سے متعلق پہلا کیس جیت لیا،2 ارب روپے اکاؤنٹس اور اکاؤنٹس کےبغیر رکھنے والے تاجر کو عدالت نے سزا سنا دی ،باجوڑ کے حبیب اللہ کو ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پر سزا سنا دی گئی. ایم ایس رائے ٹریڈنگ کمپنی کے مالک نے 2015 میں صرف 1 لاکھ 93 ہزار ٹیکس ادا کیا، حقائق سامنے آنے پر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے جرائم سامنے آگئے ، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری پر بنک اکاؤنٹ مجمند کر دیئے گئے،اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ملزم پر مقدمہ چلایا گیا، ایک سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،2 ارب روپے کے اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا.
ایف بی آرنے ریونیو منی لانڈرنگ سے متعلق پہلا کیس جیت لیا, تاجر کو عدالت نے سزا سنا دی
Dec 02, 2021 | 21:02