وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی متحدہ عرب امارات کے قومی دن پرپاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اوریو اے ای کے عوام کو مبارکباد  

Dec 02, 2021 | 21:32

ویب ڈیسک

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پرپاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اوریو اے ای کے عوام کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں.

مزیدخبریں