وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے یواین مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہیدحوالدارمحمد شفیق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہیدحوالدارمحمد شفیق کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حوالدارمحمد شفیق نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ شہیدحوالدارمحمد شفیق کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہماری تمام تر ہمدردیاں شہیدحوالدارمحمد شفیق کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں.