چمن(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری نیانسداد پولیو مہم کے چوتھے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر چمن شہزاد علی زہری انسداد پولیو مہم کے دوران انکاری اور پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو آمادہ کر کے پولیو کے قطرے پلائیں۔جس سے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیابی اور پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر چمن نے چمن کے مختلف علاقوں میں پولیو پلانے والی ٹیموں کی نگرانی اور بچوں کے فنگرز مارکنگ کا معائنہ بھی کیا۔