نصیر آباد(نامہ نگار) کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی و ایڈینشنل کمشنر نصیرآباد نے ربی پل چھتر روڈ کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری اور اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ کو پل کی مرمت و بحالی کیلئے احکامات جاری کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر چھتر کی نگرانی میں ربی پل اور ربیع کینال کی پشت پر عوام کی آمدورفت میں آسانی پیدا کرنے کیلئے مشینری کے ذریعے لیولنگ کاکام شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران ربی پل کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ متاثرہ ربی پل کے ٹوٹنے کی وجہ سے چھتر و گردو نواح لوگ متبادل راستہ استعمال کررہے ہیں۔ ربی پل پر کام کا مقصد علاقے کے عوام کی مشکلات کو کم کرنا ہے اسسٹنٹ کمشنر متاثرہ پل کا بھی جائزہ لیا جبکہ نصیرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی عارضی پل پر عوامی شکایات کے متعلق بھی آگاہی حاصل کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرچھتر خادم حسین کھوسہ نے کہا ہے امیدہے کہ جلد ربی پل کی تعمیرات کا کام شروع کردیا جائیگا۔ سیلاب کے دنوں میں نصیرآبادضلعی انتظامیہ کے احکامات پرمحکمہ بی اینڈ آر کی جانب سے عارضی لوہے کی پل قائم کی گئی تھی تاکہ موٹرسائیکل اور پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ دستیاب ہوسکے۔ لوگ موٹرسائیکل پر3 بندے بٹھاکر اور بھاری سازو سامان لیکر پل کراس کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے پل اور لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ جبکہ ربیع کینال اور ربی پل کی بہتری کیلئے کام جاری ہے جس سے عوام کو آسانی ہو گی