کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان اقوام عالم میں تعلیم و تحقیق کے شعبہ جات میں اپنی کارکردگی موثربنانے کی حکمت علمی پر کاربند ہے۔ حکومت پاکستان جامعات اور ہائیر ایجوکیشن کے معاملات ترجیحات میں شامل کر کے پاکستانی معیشت اور تعلیم کے اہداف حاصل کر سکتی ہے۔ سنگین معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان میں جامعات حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہیں ہے۔ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز بلوچستان احمد فاروق بازئی عالمی کانفرنس برائے لیڈرز آف انٹر نیشنل ایجوکیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کا انعقاد سنگاپور میں کیا گیا جس میں دنیا بھر سے صف اول کے ماہرین تعلیم اور محققین کو مدعو کیاگیا یہ کانفرس دنیا بھر میں ہائیر ایجو کیشن اور علمی و تحقیقی منظر میں انتہائی اہم تصور کی جا رہی ہے جس سے آنے والے سالوں میں دنیا بھر کی جامعات کو تدریسی و علمی سمت کے تعین میں خاطر خواہ رہنمائی ملے گی۔وائس چانسلربیوٹمز احمد فاروق بازئی نے سینگا پور میں جاری لیڈرز آف انٹر نیشنل ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اقوام عالم میں بہترین سفارت کاری اور تعلقات قائم رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے بلوچستان کی جامعات کے بین الاقوامی جامعات کے ساتھ ربط و باہمی منصوبہ جات بلوچستان کے تعلیمی اعداد و شمار میں اہم تبدیلیاں رونما کر سکتے ہیں۔
پاکستان تعلیم و تحقیق میں کارکردگی موثربنانے کی حکمت علمی پر کاربند : احمد فاروق باز
Dec 02, 2022