اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ کی قیادت میں وزارت خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو محروم کر دیا۔ ڈیزل میں ایس ریفائنری پرائس میں 17.17 روپے فی لیٹر کی کمی جا سکتی تھی۔ وزارت خزانہ نے اس پر پی ڈی ایل کو 12.59 روپے سے بڑھا کر 25 روپے فی لیٹر کر دیا، اور اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹری مارجن بڑھا کر باقی بچت ایڈجسٹ کر دی اور فائدہ صارف کو منتفیل نہیں کیا، جبکہ افراط زر بڑھا ہوا ہے، اسی طرح پٹرول میں پانچ روپے 21 پیسے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی تھی جس کو مختلف مدوں میں ایڈجسٹ کر دیا گیا۔