اوستہ محمد(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ذاکر ناصر نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ تحصیل گنداخہ کا دورہ کیا سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور نادرا آفس کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گنداخہ نادرا سینٹر جہان پر سیلابی پانی نکل جانے کے بعد راستہ بحال کرنے کے عمل جاری ہے کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذاکرناصر نے احکامات دیئے کہ کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تحصیل گنداخہ میں نادرا آفس کو جلد ازجلد بحال کیا جائے اور امید ہے کہ ایک ہفتے کے اندر بحالی کا کام مکمل کرلیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر اوستہ کاسیلاب سے متاثرہ تحصیل گنداخہ کا دورہ ،نقصانات کا جائزہ
Dec 02, 2022