بی ایس ایف کا اہلکار غلطی سے پاکستان آ گیا، رینجرز نے واپس کر دیا


لاہور (نیٹ نیوز) رینجرز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو واپس بھیج دیا۔ بی ایس ایف انڈیا کا ایک اہلکار پاکستان کی حدود میں منڈی صادق گنج، منچن آباد کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا، جسے پاکستان رینجرز پنجاب کی پٹرولنگ ٹیم نے گرفتار کیا۔جمعرات کی صبح 6 بجے کے قریب گہری دھند کی وجہ سے بی ایس ایف اہلکار پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ کے بعد اسے پاکستان نے ان کے حوالے کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن