ہائی کورٹ نے ورکر ویلفیئر فنڈ کی دوبارہ وصولی غیر قانونی قرار دے دی

Dec 02, 2022


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے کاروباری افراد سے ورکر ویلفیئر فنڈ کی دوبارہ وصولی غیر قانونی قرار دے دی ہے۔ فاضل عدالت نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ کاروباری افراد کو دوبارہ ریکوری نوٹسز بھجوانا انکم ٹیکس کے سیکشن 122 اور 120 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ایڈجسٹمنٹ قانونی قرار دے دی ہے۔ عدالت نے لکھا کہ ورکر ویلفیئر فنڈ ٹیکس نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں