لندن جائیداد کے حصول کی خاطر ایم کیو ایم کو کیس نہیں کرنا چاہئے تھا: فاروق ستار

Dec 02, 2022


کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار  نے کہا ہے کہ  لندن میں بانی متحدہ سے جائیداد کے حصول کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کو کیس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ پراپرٹیز کیس کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل نے ان سے رابطہ کیا تھا، ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا کیونکہ 2020 میں جب یہ کیس لندن کی عدالت میں دائر کیا گیا اس وقت وہ ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ نہیں تھے۔ تاہم اس کے باوجود انہوں نے اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا میں ایم کیو ایم پاکستان والوں کی طرح بزدل نہیں ہیں کہ چھپ کر بیٹھ جائوں۔

مزیدخبریں