کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ پروین رحمان کے اہلخانہ کی جان کو خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق خطرہ کے باعث 5 افراد کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے 90 روز تک سینٹرل جیل میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امجد حسین، ایاز سواتی، احمد علی، محمد رحیم، عمران سواتی شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی کی سفارش پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پانچوں افراد پروین رحمان کے اہلخانہ کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔