تہرے قتل کیس میں سزائے موت‘  عمر قید کے 7 قیدی  9 برس بعد بری


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تہرے قتل  کے ملزموں کی اپیلیں منظور کر لی ہیں۔ عدالت نے سزائے موت کے پانچ اور عمر قید کے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔ عدالت نے نو سال بعد سات ملزموں  کو بری کر دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موقع پر گواہوں کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ہے۔ بیانات میں تضاد پایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن