اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت میں لائیرز کمپلیکس کی جلد تعمیر اور فنڈز کی فراہمی سے متعلق کیس میں کمپلیکس کی جلد تعمیر سے متعلق آئندہ سماعت پر سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سی ڈی اے لائیرز کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق تمام دستاویزات عدالت میں جمع کروائے۔