لاہور( سپیشل رپورٹر) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ملک میں قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی برقرار رہے گی۔پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنااستحصال کرنے کے برابر ہے اور آئین کے منافی ہے۔
پٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
Dec 02, 2022