گوجرانوالہ :بہن کو قتل کرنے کا شبہ، بہنوئی کو مارڈالا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) کوٹ اسحاق کے رہائشی اجمل کی 18سال قبل صائمہ کے ساتھ شادی ہوئی تھی مگر انکی اولاد نہ ہوئی ، ایک ہفتہ قبل صائمہ کو نامعلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا تھا ،جبکہ بہن کو قتل کرنے کے شبہ می دلاور نے اپنے بہنوئی اجمل کو گھر میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم واقع کی اطلاع ملنے پر اروپ پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پو لیس نے مقتول کی نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا ،پو لیس ذرائع کے مطابق ملزم دلاور نے ابتدائی تفتیش میں موقف اپنایا کہ اسکی بہن صائمہ کو اجمل نے قتل کیا  ۔

ای پیپر دی نیشن