ڈالر 25 پیسے سستا‘ سونا 1550 روپے تولہ مہنگا‘ سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کے انٹربنک ریٹ کم ہو گئے جبکہ اوپن مارکیٹ  میں اس کی قدر مستحکم رہی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربنک ریٹ 25 پیسے گھٹ کر 223.69 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز 1550 روپے اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کا بھائو ایک لاکھ 62 ہزار 750 روپے رہا۔ 10 گرام سونے کا بھائو  1329 روپے اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 532 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر  بڑھی ہے اور فی اونس سونے کی عالمی قیمت 1780 ڈالر ہو گئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈکس 44 پوائنٹس اضافے سے 42393 پر بند ہوا۔ 16 کروڑ شیئرز کے سودے پونے 5 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 766 ارب روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن