ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے تاجروں میں ماحول دوست شاپنگ بیگز تقسیم کئے

Dec 02, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ضلعی انتظامیہ نے پلاسٹک بیگز پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد، ماحول دوست شاپنگ بیگز کو فروغ دینے کی مہم کا آغاز کردیا، ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے  دال بازار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، تاجر تنظیموں کے عہدیداروں ،صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ بابر کھرانہ سمیت دیگر کے ہمراہ دال بازار میں صرف 2 ماہ میں خود تلف ہو جانے والے ماحول دوست بیگز تقسیم کئے۔انہوں نے تاجروں سے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں ، ضلعی انتظامیہ نے آپ کو وقت دیا ، جو لوگ اب تعاون نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت اقدامات سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی کا جائزہ لیاانہوں نے، قیمتوں کو چیک کیا اورتمام ریڑیوں، دوکانوں اور پھٹریہ شاپس پر بڑے سائز میں نرخ نامے آویزاں کرنے، ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ از خود روزانہ کی بنیاد پر منڈی کا دورہ کریں، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے تعین، بولی کے عمل سمیت اشیاء کے معیار کو یقینی بنائیں ۔علاوہ ازیں  تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری  کے دوران ڈپٹی کمشنرسائرہ عمر نے شہریوں کے ریونیو سروسز کے متعلق مسائل سنے  اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔  ضلع بھر میں210 موصول شکایات ہوئی 204شکایات حل کر دی گئیں جبکہ 06 پچھلے ماہ کی درخواستوں سمیت 12 پر مزید کاروائی کے لیے عملدرآمد جاری ہے۔

مزیدخبریں