الیکشن روکنے کے ہر حربے حکمرانوں کے گلے پڑیں گے: شیخ رشید 

Dec 02, 2022


راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ  عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے تو کوئی ممبربیوقوف نہیں جواس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ PDM کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی، اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں، الیکشن کو روکنے کے لئے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ماں اور بیٹیوں کی تضحیک کی ہے، دنیا میں تیل سستا پاکستان میں کوئی رعایت نہیں، اب غلطی کی گنجائش نہیں، فیصلے کا وقت ہے، ثابت ہوگیا عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ تیل گیس بجلی کے لئے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کے لئے 2 ارب روپے ہیں، چھڑی بدلی اور وزیر قانون دوبارہ آگئے، لاہور کا فیصلہ فیصلہ کن ہوگا، آرپار ہوگا۔

مزیدخبریں