اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +اے پی پی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گزشتہ روز سیکرٹری دفاع اور ان کی ٹیم اور متحدہ عرب امارات کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ سے جمعرات کو یہاں سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) ہارون الزمان خان اور ان کی ٹیم نے دفاع اور سلامتی متعلق بجٹ کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دوسری طرف محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پائیدار معیشت اور اقتصادی نمو کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نومبر میں 538 ارب 40 کروڑ روپے کا ایونیو جبکہ ضروری مالی مال سے پہلے 5 ماہ میں ایف بی آر نے 2688ارب روپے اکٹھے کئے۔ اس عرصے میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2680 ارب روپے تھا۔
سیکرٹری دفاع، اماراتی سفیر کی ملاقات، ایف بی آر نے ہدف سے زائد وصولیاں کیں: وزیر خزانہ
Dec 02, 2022