سرگودھا (نمائندہ خصوصی) نوجوان نے کردار کے شبہ میں فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 51 جنوبی میں نوجوان زبیر کو بہن کے کردار پر شک تھا۔ اسی شبہ میں اس نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔