لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے سبزہ زار میں نعمان کے گھر میں گھس کر 60لاکھ، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن میں سے 11لاکھ 23ہزار زیورات اور موبائل فون شاہدرہ میں یوسف سے ایک لاکھ اور دو موبائل فون، رائیونڈ سٹی میں وسیم سے 70 ہزار اور موبائل فون، ٹاؤن شپ عرفان سے 46 ہزار، موبائل فون، بادامی باغ میں تابش سے 37 ہزار اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں حمزہ سے 30 ہزار اور موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں پولیس کانسٹیبل ساجد سے 22 ہزار، جوہر ٹاؤن میں عامر سے 20 ہزار اور موبائل فون، ڈیفنس میں ساجد سے 13 ہزار اور موبائل فون، نشتر کالونی میں ریاض سے 11 ہزار اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں ناجیہ سے پرس اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں عمران سے 8 ہزار اور دو موبائل فون، اسلام پورہ میں سلمان سے 3ہزار اور موبائل، چوہنگ میں جمیل، ہنجروال سے عتیق، باغبانپورہ سے عظمت کی موٹر سائیکلیں جبکہ شاہدرہ میں خلیل سے ٹرک چھین لیا۔ چوروں نے باٹا پور میں صادق کے گھر سے 5لاکھ، زیورات، ایل ای ڈی اور دیگر سامان، اقبال ٹاؤن، بادامی باغ اور سمن آباد سے 3 کاریں، شاہدہ ٹاؤن سے رکشہ جبکہ شیراکوٹ، جنوبی چھاؤنی، کاہنہ، ڈیفنس، اچھرہ، رنگ محل، لاری اڈہ، ہربنس پورہ اور لٹن روڈ سے 9موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکوئوں نے پولیس اہلکار سمیت متعدد شہریوں کو لوٹ لیا
Dec 02, 2022