قصور: مزدوری مانگنے پر محنت کش کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

Dec 02, 2022


قصور (نمائندہ نوائے وقت) گاوًں چورکوٹ میں مزدوری کے پیسے مانگنے پر امیر زادوں نے محنت کش کو تشددکر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔40سالہ مزدور6 بچیوں کاباپ تھا۔ نواحی گاوًں چاہ چوہدریاں والا میں بااثر ملزمان حمزہ، حسام اور نظام دین فوجی گاوًں نندن پورہ کے رہائشی محنت کش بلال کھڈیاں سے اپنے ڈیرہ پر لے گئے۔ دن بھر کام کروایا اور مزدوری نہ دی اور بلال کے مزدوری مانگنے پر سیخ پا ہو گئے اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کیا۔ بے ہوش ہونے پر پانی پلاتے اور بھر مارنا شروع کر دیتے۔ علی الصبح ملزم حسام نے پولیس ایمرجنسی پر کال کر دی کہ چور چوری کرنے کی غرض سے آیا تھا جسے اہل دیہہ نے پکڑکر مارا پیٹا جو جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی، حالات مشکوک پا کر حمزہ کو حراست میں لے لیا جبکہ حسام وغیرہ موقع سے فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں