لندن (نیٹ نیوز) نیویارک اور سنگاپور کو مشترکہ طور پر دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا۔ اسی طرح 2021ء کا مہنگا ترین شہر تل ابیب اب تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ہانگ کانگ اور لاس اینجلس مشترکہ طور پر چوتھے مہنگے ترین شہر قرار پائے جبکہ سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ اور جنیوا بالترتیب چھٹے اور 7 ویں نمبر پر رہے۔ امریکی شہر سان فرانسسکو 8 ویں، پیرس 9 ویں جبکہ کوپن ہیگن اور سڈنی مشترکہ طور پر 10 ویں مہنگے ترین شہر قرار دیے گئے۔ سستے ترین شہروں کی بات ہے تو مسلسل تیسرے سال یہ اعزاز شام کے دارالحکومت دمشق کے نام رہا۔ لیبیا کا دارالحکومت تریپولی دوسرے، ایرانی دارالحکومت تہران تیسرے، تیونس کا صدر مقام تیونس چوتھے، ازبکستان کا شہر تاشقند 5 ویں جبکہ کراچی چھٹا سستا ترین شہر قرار دیا گیا۔