ولنگٹن (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اور فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کی مشترکہ پریس کانفرس کے دوران رپورٹر کے غیر موزوں سوال پر دونوں خواتین رہنماؤں کی حاضر جوابی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی۔ پریس کانفرنس میں رپورٹر نے سوال کیا کہ ’بہت سارے لوگ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ کیا آپ دونوں اس لیے مل رہی ہیں کہ کیونکہ آپ دونوں ہم عمر ہیں اور دونوں میں کئی چیزیں مشترک ہیں؟‘ جواب میں جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ یہ سوال کبھی کسی نے سابق امریکی صدر اوباما اور نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جان کی سے بھی کیا کہ کیا وہ اس لئے ملتے ہیں کہ وہ ہم عمر ہیں، دو خواتین صرف اس لئے نہیں ملتیں کہ ان میں جنس مشترک ہے۔
وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا اور پی ایم فن لینڈ سنامارین کی حاضر جوابی وائرل
Dec 02, 2022