1.9 کلومیٹر کی نئی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا:احسان اللہ بھٹی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ احسان اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ جنڈیالہ روڈ اور اس کی ملحقہ آبادیوں میں گیس پریشر کی کمی کو درست کرنے کیلئے محکمہ نے 10 انچ ڈایا کی نئی 1.9 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ لنک پائپ لائن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس مو قع پر چیف انجینئر عمر حیات ،ڈپٹی چیف انجینئر اورنگزیب سدھو ،سینئر انجینئر کاشف صدیق ،سینئر انجینئر اکمل شہزاد بھی موجود تھے احسان اللہ بھٹی نے کہا کہ جنڈیالہ روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں مچھلی فارم ،محلہ قادر آباد ،محمد پورہ ،رائو پارک ،فاروق گنج ،مجاہد نگر اور غوث نگر سمیت ہزاروں گھریلو صارفین کے گیس پریشر میں بہتری آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن