صدرنیشنل بنک کی تقرری کے طریقہ کارکیخلاف درخواست، فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری

Dec 02, 2022


 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان کی عدالت نے صدرنیشنل بنک کی تقرری کے طریقہ کار کے خلاف درخواست میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار عبدالطیف قریشی اپنے وکیل جی ایم چوہدری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاگیا کہ صدر بنک کی تقرری کیلئے بنایا گیا طریقہ کار شفاف نہیں ہے، عدالت نے فنانس ڈویڑن، کیبنٹ اور اسٹبلشمنٹ ڈویڑن کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت20دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں