متنازعہ ٹویٹس کیس،ایف آئی اے کی درخواست منظور، اعظم سواتی کو جیل بھجوانے کا حکم 

Dec 02, 2022


: اسلام آباد(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت نے ایف آئی اے کہ استدعا پر متنازعہ ٹویٹس کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ￿  سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے سے پہلے ہی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاکہ ہم نے اعظن سواتی سے تفتیش مکمل کرلی ہے، اور مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ اعظم سواتی کو جوڈیشل کردیاجائے،عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو جوڈیشل پر جیل بھجوانے کا حکم سنادیا۔یاد رہے کہ عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر اعظم سواتی کو ایف آئی اے حکام کے حوالہ کیاتھا جو3 دسمبر کو ختم ہونا تھا اور اعظم سواتی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش کرنے کی بجائے ویڈیو لنک پر حاضری لگوائی گئی تھی۔

مزیدخبریں