عالمی ادارہ صحت کی جانب سے موبائل لیبر رومز موبائل ہیلتھ کلینک، ایمبولینسز کا عطیہ فراہم


اسلام آباد(خبرنگار)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے موبائل لیبر رومز موبائل ہیلتھ کلینک اور میڈیکل کے الات اور ایمبولینسز کا عطیہ فراہم کیا ہے ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے حوالے کیں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے یہ امداد جانب صوبوں کو بھی تقسیم کی جائے گی عالمی ادارہ صحت نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے ڈبلیو ایچ کی صحت کے شعبے میں خدمات قابل تحسین ہیںعالمی ادارہ صحت کی جانب سے دی جانے والی امداد صحت کے شعبے میں بڑی فائدہ مند ثابت ہو گی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزارت صحت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...