اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت میں نابالغ ملزمان کے کیسزکی سماعت اور فوری انصاف کیلئے قائم جوائنل جسٹس کمیٹی نے پہلا فیصلہ جاری کردیا۔جوڈیشنل مجسٹریٹ عمر شبیر کی سربراہی میں عادل عزیزقاضی ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نسیم ضیاء اور پروبیشن آفیسر ڈاکٹر ثانیہ حمید رانا پر مشتمل کمیٹی نے راضی نامہ ہوجانے پر ملزم محمد شہباز کے خلاف کیس نمٹادیا۔دوران سماعت مدعی مقدمہ سید تنظیم شاہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کرایاکہ اگر ملزم کی جانب سے تحریری معافی مانگ لی جاتی ہے تو کیس حکم لی جاتی ہے تو کیس ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، مدعی مقدمہ کے بیان پر عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے کم عمر ملزم محمد شہباز کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
نابالغ ملزمان کے کیسز، جوائنل جسٹس کمیٹی کاپہلا فیصلہ جاری
Dec 02, 2022