دہشتگردی پر زیرو ٹالرنس  پالیسی ہے: بلاول 


 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پی پی پی و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی خاطر پولیس اور شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے۔ دہشتگردی میں ملوث درندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
بلاول 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...